• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو آخری وارننگ دی ہے، اب آئے تو گلہ نہ کرنا، وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کو پکڑنے کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے ’اب آئے تو گلہ نہ کرنا‘۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگاکر اس کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

اس پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے گہرے پانیوں میں بھارت نے پھر مداخلت کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ ’انَف اِز انَف‘، ہم ایک پُرامن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے، ’اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بھی ہم نے بھارتی سب میرین کو پکڑا تھا لیکن مارا نہیں، ہماری بحریہ کا عظیم جذبہ ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستان کی بری، بحری اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم فوج کا عظیم ملک پاکستان ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آ رکے مطابق پاکستان نے گزشتہ 5 سالوں میں چوتھی مرتبہ بھارتی آبدوز کو پکڑا ہے۔ 


قومی خبریں سے مزید