• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا
پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے انسدادِ سب میرین یونٹ نے یکم مارچ کو بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کا بھارتی آبدوز پکڑنے کا گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے۔

قومی خبریں سے مزید