یوکرین نے روس کی مجوزہ انخلا راہداریاں مسترد کردیں، کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے انخلا کے لیے روس کا پیش کردہ راستہ قابل قبول نہیں۔
یوکرینی نائب وزیراعظم کے مطابق ایسا نہیں ہوگا کہ شہری بیلاروس جائیں، اور پھر بذریعہ ہوائی جہاز روس جائیں۔
ادھر خبر ایجنسی کے مطابق روس نے آج صبح یوکرین کے 4 شہروں کے لیے انخلا راہداریاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس کے دیے گئے انخلا کے راستوں سے یوکرینی شہری بیلاروس اور روس تک جاسکتے ہیں۔