• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: حرمین شریفین میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ادارہ حرمین کی ویب سائٹ پر سہولت فراہم کر دی گئی۔

ادارہ امور حرمین شریفین نے کہا کہ اعتکاف کے خواہشمند ادارے کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اعتکاف کے لیے ویب سائٹ پر اگر اکاؤنٹ موجود ہے تو اس کے ذریعے لاگ ان کریں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید