• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال میں2ارب 40کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی جائیگی،شاہد خاقان

اسلام آباد (عاطف شیرازی،خالد مصطفیٰ) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت 4 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کررہا ہے اور اگلے دو سالوں میں  ایل این جی کی درآمد میں دو ارب 40کروڑ کیوبک فٹ اضافہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں تمام صنعتوں اور بجلی گھروں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے جو ایل این جی کی درآمد کے باعث ممکن ہوا ہے۔ ایل این جی تاپی اور آئی پی گیس منصوبوں سے بھی سستی ہے اب بھارت اور دیگر ممالک بھی پاکستان کے سستے معاہدے کی طرح قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔ ایران سے گیس  لینے کے لیے تین سے چار سال  انتظار کرناپڑےگا۔ گزشتہ روز اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں  پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے زیر ِاہتمام منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ دو سالوں میں ایل این جی کی درآمد میں اضافہ کرے گا جس سے پاکستان میں توانائی بحران کو حل کرنےمیں مدد ملے گی۔ قطر کےساتھ آئندہ دوسالوں میں دوارب 40 کروڑ کیوبک فٹ گیس مزید لینے کے معاملات طے پاچکے ہیں۔
تازہ ترین