• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی بلوچ طلبہ کے احتجاجی کیمپ آمد

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئيں۔

اس موقع پر شیریں مزاری نے طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وفاقی حکومت نے طلبا کے پاس بھیجا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ بلوچ طلبہ کو یقین دلاتی ہیں کہ حفیظ بلوچ کی گمشدگی پر ایکشن ہوگا، حفیظ بلوچ کی بازیابی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نیشنل پریس کلب کے باہر طلبہ کے احتجاج پر درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بلوچستان کے ینگ اسٹوڈنٹس پر امن طور پر بیٹھے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے پاس کوئی نہیں گیا، یہ وفاقی دارالحکومت ہے، یہاں تو حکومت کو زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی فوراً فراہم کرنے اور کارروائی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید