سابق وزیراعظم اور حکومتی اتحادی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کو رخصت کیا۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس کے تناظر میں ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔
اپوزیشن قیادت نے میڈیا سے گفتگو میں عدم اعتماد کےلیے ایوان میں 172 سے زائد ارکان لانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں نے باری باری ق لیگی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ مانگا۔