• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہر قیمت پر ڈی چوک پر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ بہت ہی کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوچکی ہے، ان شاءاللّٰہ ہم سب کامیاب ہوں گے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، غیر جمہوری شخص سے جمہوری انتقام لیں گے، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پُرامن جمہوری قافلہ ہے، ہم نے ایک پتھر بھی نہیں پھینکا ہے، اسلام آباد کی پولیس ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید