• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے عدم اعتماد پر نہ یقین دہانی مانگی، نہ ہم نے کرائی: عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد پر نہ کوئی یقین دہانی مانگی اور نہ ہم نے کرائی۔

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے کوئی شکوے شکایتیں نہیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سے خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد پربات چیت نہیں ہوئی۔

’’وزیرِ اعظم نے سے ہوئی ساری باتیں نہیں بتا سکتا‘‘

عامر خان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جو اندر باتیں کیں وہ ساری باتیں تو نہیں بتا سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ساڑھے 3 سال بعد آئے ہیں، اچھی بات ہے کہ انہوں نے یاد رکھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید