وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیڈ وکٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ کے لئے پی سی بی کا ڈیڈ وکٹ کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے پھرہمیں ایسی ڈیڈ پچزکی کیا ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 252 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔