پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر شعری انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی آج کراچی میں کی گئی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شعر ٹوئٹ کیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے شعر ٹوئٹ کیا:۔
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غمِ کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے !
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو عمران خان، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟
سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ کراچی میں تقریر کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمٰن دبئی سے زیادہ سستا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی دیر سے آصف زرداری میری بندوق کی نشانے پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بیس بیس کروڑ روپے ہمارے ارکان کو خریدنے کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ایم این اے نے بتایا ہے کہ اسے 20 کروڑ کی آفر کی ہے، زرداری تمہیں نیب بلاتا ہے تو تمہاری کمر میں درد ہو جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو خطہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارک باد دیتا ہوں۔