پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل سندھ ہاؤس اسلام آباد مدعو کرلیا۔
بلاول بھٹو اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کےتمام ارکان قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کیا ہے، ظہرانہ کل دن ایک بجےسندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے، بلاول بھٹو کی جانب سے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔