• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تصویر نے غبارے بیچنے والی لڑکی کو راتوں رات ماڈل بنادیا

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ریاست کیرالا میں سڑکوں پر غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات شہرت پاکر ماڈل بن گئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی غبارے بیچتے ہی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ 

ایک پروفیشنل فوٹوگرافر نے کسبو نامی اس لڑکی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ 

 اس کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اس لڑکی کے حسن سے متاثر ہوگیا تھا جب وہ ایک مندر کے باہر غبارے بیچ رہی تھی۔ 


فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ اس نے اس لڑکی کی تصاویر اس کے اہلِ خانہ کی اجازت سے لی تھیں اور انہیں پھر اس کے اہلِ خانہ کو بھی دکھایا جسے دیکھ کر وہ بے انتہا خوش ہوئے تھے۔ 

پہلی تصویر وائرل ہونے کے بعد کسبو کے اہلِ خانہ سے کسی اور نے بھی رابطہ کیا کہ وہ ایک اور فوٹو شوٹ کے لیے اپنی بیٹی کی تصاویر لینے کی اجازت دیں یہ لیکن تصاویر اب مکمل میک اپ کے ساتھ ہونی تھیں۔ 

گھر والوں کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ایک میک اپ آرٹسٹ نے کسبو کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے لیے کام شروع کیا۔ 


اس کے بعد ان کے ساتھ نیا شوٹ صبح میں شروع ہوا، اس میں وہ مکمل طور پر ایک ماڈل کی طرح نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ شوٹ کے لیے زیورات بھی پہنے۔ 

تاہم جب ان کی تصاویر سامنے آئیں تو وہ بالکل اس طرح نظر آرہی تھیں، جسے دیکھنے والوں نے پسند کیا اور اسے لائیکس ملنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید