• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے پی پی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو آج بلالیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو آج اسلام آباد بلا لیا۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے، بلاول بھٹو نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے۔

اس میٹنگ میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید