• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے زیادہ تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدرمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے ۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات ہوئی، اب پیپلز پارٹی ان تقاضوں میں رکاوٹ نہیں رہی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ق لیگ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہمارے مثبت رابطے ہوئے ہیں، چوہدری شجاعت اپنے بیٹے کے ساتھ میرے گھر آئے تھے۔

خیال رہے کہ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج سابق صدر آصف زرداری سےاسلام آباد میں ملاقات کرے گا، ملاقات کے لیے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد اسلام آباد جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید