سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک اس تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔