• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس میں یکساں مقابلہ ہو، پاکستان کرکٹ بورڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیتے ہوئے سزا کے طور پر وینیو کو ایک ڈی میریٹ پوائنٹ دیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ 

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔ 

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے۔ پی سی بی پرامید ہے کہ کراچی اور لاہور میں اچھی کرکٹ ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید