• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورا ملک 1 گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا: مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

’’ واقعے کی غلط تصویر پیش کی گئی‘‘

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی غلط تصویر پیش کی گئی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گزار ہوں۔

’’رہائی نہ ملتی تو دوبارہ سڑکوں پر آتے‘‘

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبرانِ قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید