• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں۔

ریما خان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اُن کی  مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے ۔

اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔‘

مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان کا پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللّٰہ کریں۔‘

2 منٹ سے زائد وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگ رہی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید