• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں: عرفان صدیقی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو ہٹاکر بھی پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرانا ہی عمران خان کے لیے مسئلہ بن گیا ہے، 371 کے ایوان میں نیا وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب میں 186 ارکان بھی میسر نہیں جبکہ مسلم لیگ ق کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب خان صاحب پنجاب میں کسی کو کچھ نہیں دے سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے آپشنز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، پنجاب میں اپوزیشن اور حکومت کا فرق محض 17 ارکان کا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پرویز الٰہی یا کسی اور کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان پنجاب میں کسی قسم کی سودے بازی کی گنجائش کھو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید