• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش سے لاعلم نکلے


سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اپوزیشن کی ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش سے لاعلم نکلے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش میرے علم میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا مقصد نظر نہیں آتا ہے، ہاں صوبائی اسمبلی موجود رہ سکتی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ جلد از جلد الیکشن کے ذریعے عوام کے پاس جایا جائے اور اعتماد حاصل کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد 15 یا 16 ماہ کے لیے مستقل حکومت بنانا میری سمجھ سے باہر ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان حکومت میں ایک چھوٹا سا عنصر ہیں، ابھی تک پنجاب میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں امپائر کی بات کبھی نہیں کرتا، آئین کی بات کرتا ہوں، ملکی معاملات کا حل اسی میں ہے کہ فریش مینڈیٹ کے لیے عوام کے پاس جایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید