• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جا رہا ہے نہ وزیراعلی پنجاب، فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلی پنجاب  جارہے ہیں۔

 اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 172 کے بجائے 182 ووٹ بھی دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کے گل دستے کا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ!۔

اسد عمر نے جلسے کے لیے 27 مارچ کی تاریخ دے دی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخ رقم کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیرمقدم کریں گے، عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں، کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ذمہ داران ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماع کی تیاری کریں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور مقامی ذمہ داران ملک گیر سطح پر عوام کو متحرک کریں۔

اسد عمر نے کہا کہ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامرکیانی جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید