• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد پر اسپیکر قومی اسمبلی کو سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی بریفنگ


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی نے عدم اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی ہے، جبکہ اسد قیصر کو رینجرز کی سیکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

بریفنگ کے دوران اسپیکر کوبتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر بعد میں کارروائی ہوسکے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پوچھا پارٹی قیادت کی جانب سے مشکوک اراکین کے نام آئیں تو کیا ایکشن ہوسکتا ہے؟

اس حوالے سے شعبہ قانون سازی کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے باضابطہ ڈکلیئریشن کے بعد اسپیکر کا کردار شروع ہوتا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سیکورٹی فراہم کردی۔

قومی خبریں سے مزید