• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوارا بھاسکر پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی دیوانی ہو گئیں

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی جانب سے گائے گئے گانے ’ٹھگیاں‘ نے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

اکثر اوقات ہی متنازع ٹوئٹ اور لڑائیوں میں گھرے رہنے والی سوارا بھاسکر نے پہلی بار پاکستان سے متعلق کوئی مثبت اور تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

یعنی کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری نے اپنے فن سے سوارا بھاسکر کو پگھلا کر اُنہیں تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے، کیپشن میں اُنہوں نے گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی جانب سے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں گائے گئے نئے گانے ’سانو چن ماہیا تیری ٹھگیاں نے ماریا ‘ کی تعریف کی ہے۔

یہی نہیں بلکہ سوارا بھاسکر کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں  کوک اسٹوڈیو کے آفیشل پیج کو ٹیگ کرتے ہوئے مکمل سیزن 14 کو ایک شاہکار قرار دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید