• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کا خط گھبراہٹ کا اظہار ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق آصف زرداری کا خط گھبراہٹ کا اظہار ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب پتا چلا کہ ان کے والد آصف علی زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پرشک ہے، اسی لیے خط لکھنا پڑا، آرٹیکل 63 اے سے متعلق خط سے زرداری کی گھبراہٹ صاف ظاہر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے ساتھ ان کے اپنے لوگ بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے ایک خط تحریر کیا ہے جس میں تمام ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ کے روز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید