سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے نام خط لکھ دیا۔
پی پی پی کے صدر نے خط میں بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرارکھی ہے۔
آصف علی زرداری نے خط کے ذریعے تمام ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کےلیے ووٹنگ کے روز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف یا جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس میں حاضر نہیں ہوا تو آرٹیکل 63 اے کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔