• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر کانفرنس کا بھارتی میزائل فائر پر تشویش کا اظہار

کور کمانڈر کانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کور کمانڈر کانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے کہا کہ بھارت نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے جو کسی بھی نوعیت کی بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔

کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی میزائل واقعے کا متعلقہ عالمی فورم پر نوٹس لینے پر زور دیا اور کہا کہ ایسے خطرناک واقعات علاقائی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشنز کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ اور  او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے جامع سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنز کی تیاریوں کی تعریف کی اور مشنز پر مرکوز ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید