• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکا لڑکی تشدد کیس: ملزم ریحان کے وکیل نے حتمی دلائل مکمل کرلیے

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں ملزم ریحان حسین کے وکیل آصف مختار نے حتمی دلائل مکمل کرلیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی کے روبرو ملزم ریحان حسین کے وکیل نے دلائل پیش کیے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم ریحان حسین ویڈیو میں کہیں بھی نظر نہیں آرہا ہے، اس پر ویڈیو بنانے کا الزام لگایا گیا لیکن وہ ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ریحان پر 70ہزار کی برآمدگی ڈالی گئی اور وہ بھی جعلی برآمدگی ہےجو عدالت میں ثابت ہوچکی۔

وکیل آصف مختار نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ 164 کے بیانات میں بھی ملزم ریحان کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے حتمی دلائل کے دوران یہ بھی کہا کہ ملزم ریحان پر بھتےکا الزام ثابت نہیں ہوتا اور نہ ہی لوکیشن جائے وقوعہ کی آئی ہے، تمام گواہان کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

ملزم کے وکیل آصف مختار نے کہا کہ ریحان کا قصور یہ ہے کہ وہ ایک اور ملزم کے پڑوس میں رہتا ہے۔

سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم عمر بلال اور ملزم فرحان شاہین کے وکلاء نے حتمی دلائل دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید