• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں، رانا ثنااللہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خبریں بڑے ہی دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر حکومت اجلاس آگے لے کر نہ جاتی تو آج سب کچھ واضح کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں، خجل ہوں، ذلیل ہوں، خراب ہوں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتا تھا، آج ایک ایک آدمی کے پیچھے دھکے کھاتا پھر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو یہ جلسہ کررہے ہیں، ہمارے قافلے 23 مارچ کو چلیں گے، مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ مارچ لاہور سے چلےگا اور 2 دن میں اسلام آباد پہنچے گا، اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے جو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید