• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے 1.33 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد عادل نے ہیروئن بیگ کی تیاری کے مرحلے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید