پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے پر ارکان پارلیمنٹ کو تشدد اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ کی زندگی خطرے میں ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ فسطائی حکومت سے نجات کے لیے ہر طرح سے اپنا تحفظ کریں گے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم اپنے اراکین کی حفاظت کے لیے ہر اقدام کرے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ابھی اپنے تمام کارڈز نہیں دکھائیں گے، او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے اسلام آباد میں کوئی انار کی نہیں چاہتے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 4 باغی ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جن میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر، نور عالم خان منظر عام پر آگئے۔