• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک غربت بھری زندگی گزارتے ہیں؟ سابقہ گرل فرینڈ کا اہم انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بعض اوقات ایلون مسک غربت بھری زندگی گُزارتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ گرائمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایلون مسک کے طرزِ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

گرائمز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک دُنیا کے امیر ترین شخص ہونے کے باوجود بھی لگژری زندگی گزارنا پسند نہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ لاس اینجلس میں ایلون مسک کے ساتھ رہائش پذیر تھیں تو وہاں اُن کے میٹریس پر سوراخ ہوگیا تھا اور جب اُنہوں نے ایلون کو بتایا تو اُنہوں نے میٹریس تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

گرائمز نے بتایا کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ 50 ہزار ڈالر مالیت کے گھر میں رہ رہی تھیں جہاں اُن دونوں نے تقریباََ 8 دن تک صرف پینیٹ بٹر کھایا جبکہ اُن کا یہ گھر کرائے کا تھا اور وہاں کوئی سیکیورٹی بھی نہیں تھی۔

کینیڈین گلوکارہ نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایلون پیسوں کا ذخیرہ کررہے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ وہ اپنا سارا پیسہ ’ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ پر خرچ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے بیٹی کے پیدائش کے بعد راہیں جُدا کرلیں۔

گرائمز ناصرف ایلون کی گرل فرینڈ ہیں بلکہ اُن سے اُن کے بچے بھی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید