• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زین بگٹی کا سندھ ہاؤس واقعے پر پی ٹی آئی سے معذرت کا مطالبہ کیا


حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر جمہوری وطن پارٹی کا اجلاس شاہ زین بگٹی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی جبکہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ پی ٹی آئی کو سندھ ہاؤس پر دھاوے کے واقعے پر معذرت کرنی چاہیے، موجودہ حکومت نے بلوچستان کی عوام کو مایوس اور ناامید کیا ہے۔

شاہ زین بگٹی نے مزید کہا کہ حکومتی معاہدے اور وعدے کاغذوں کی زینت بن کر رہ گئے، بلوچستان کی عوام سے رائے لےکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت سے مشاورت کریں گے، پارٹی کا اگلا اجلاس 96 گھنٹے بعد طلب کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید