پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے خود پر اعتماد کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا۔
ہیڈ کوچ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پاکستان کے لئے بڑی خدمات انجام دی ہیں، وہ ٹاپ کلاس بولر ہے ان کی فٹنس تھوڑی پیچھے رہی ہے، انہیں مس کر رہے ہیں وہ ہمارے پلانز کا حصہ ہیں۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں تگڑی کرکٹ کھیلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا ڈومیسٹک کرکٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے، آسٹریلیا سے ٹف کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں سیریز جیتنی ہے، خواہش ہے کہ لاہور ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے اور ہمارے حق میں ہو۔