حکومتی اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون ایم این اے نے فوج اور آئی ایس آئی پر الزام لگائے ہیں۔
ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم اور خاتون ایم این اے کے فوجی قیادت پر جھوٹے الزامات ناقابلِ برداشت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب اس گندی ملک دشمن مہم کا نوٹس لیں، ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹنا خوب جانتے ہیں۔