• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ترجمان شہباز شریف


صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے۔

ایک بیان میں ترجمان شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس ریاست میں فوج کی مرکزی اتھارٹی تحلیل ہوجائے، اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے استفسار کیا کہ جب ریاست میں آئین کا تقدس نہ ہو تو کیا ریاست کی بقاء ممکن ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست میں فوج کا احترام نہ ہو تو کیا ریاست کا وجود قائم رہے گا، مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کی بقاء اور ترقی کے لیے پاکستان کے ہر شہری کی جان بھی حاضر ہے۔

قومی خبریں سے مزید