• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری نے 5-5 سال پورے کئے عمران کا کیا قصور، سردار رحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سابق وزیر قانون و محنت سندھ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ ہمارے لئے بڑی مثال ہیں، انہوں نے بیرونی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،سورھیہ بادشاہ اگر مزید وقت ہمارے درمیان ہوتے تو پاکستان میں طبقاتی فرق نہ ہوتا،موجودہ حکمرانوں نے جو ملک کا حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حر تحریک کے بانی شہید سورھیہ بادشاہ کی برسی کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا حامی نہیں لیکن جمہوریت کا یہی تقاضا ہے، عمران خان نے بھی عوام کے ساتھ اچھا نہیں کیا ملک میں بدترین مہنگائی آئی،غیر معروف لوگوں کو عمران خان لائے جنکا کسی کو علم ہی نہیں تھا، ہمیں انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا،ایسا معاشرہ جس میں زرداری جیسے پیسے پر خریدنے والے نہ ہوں،صحت اور تعلیم کی سہولت عام ہو،فنکشنل لیگ کے رہنما بیرسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں جو سورھیہ بادشاہ کے ماننے والے ہیں،موجودہ حکومت کے ساتھ پیر صاحب پاگارا کی کمٹمنٹ غیر مشروط ہے،زرداری کو کھلاڑی کہا جاتا ہے ،انہوں نے نوجوانوں سے تعلیم چھینی،وہ سندھ ہاؤس میں پیسے کی منڈی لگائے ایسے شخص کو کھلاڑی مت کہیں،یہ سندھ کی دھرتی کو فروخت کرنے والے ہیں،اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما غلام نبی منگریو اور وقار جٹ نے بھی خطاب کیا، مولانا انتظار الحق تھانوی، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے عہدیدار، کراچی کے تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکریٹری سمیت مختلف ونگز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید