نامور پلے بیک سنگر وارث بیگ نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
نواز شریف اور وارث بیگ کی ملاقات میں فیصل آباد کے لیگی رہنما شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔
سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وارث بیگ نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔
نامور پلے بیک سنگر نے ’یہ ملاقات ایک بہانہ ہے ، پیار کا سلسلہ پرانا ہے‘ کے مصرعے سے گفتگو کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہاکہ ملاقات اچھی رہی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح پاکستان کی بھلائی کو سوچ رہے ہیں۔
وارث بیگ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شدید دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام قوتوں کو مل کر کام کرنا چائیے۔
نامور پلے بیک سنگر نے یہ بھی کہا کہ 2 افراد ملک کی ترقی کئے لئے ایک جیسا سوچیں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ انھیں اکٹھا کرکے ایک ٹیبل پر بٹھا دوں۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمیشہ پاکستان کی ترقی کےلیے فکر مند نظر رہے ہیں، اسی لیے ان کی نواز شریف سے ملاقات کرانے میں کردار ادا کیا۔