• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف ارکان استعفیٰ دینے کو بھی تیار تھے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے کو بھی تیار تھے، مگر ہم نے انہیں روکا کہ پہلے ووٹ کا استعمال کریں پھر استعفیٰ دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا کوئی قانون موجود نہیں، حکومت غلط کہہ رہی ہے، عدالت آئین کی تشریح کرسکتی ہے نئی چیز آئین میں داخل نہیں کرسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی اپنی پارٹی کو برے وقت میں چھوڑ کر اقتدار میں جائے تو الگ بات ہے، منحرف ارکان نے ایک ظالم جابر حکمران کے خلاف ڈٹ کر بات کی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اتحادیوں کے ساتھ ہماری مثبت بات ہوچکی ہے، یہ ووٹنگ کا دن مقرر کریں اور بھی ارکان اپوزیشن کے ساتھ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے ہیں عدم اعتماد کی تحریک لائیں اسی دن ووٹنگ کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید