اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کے نام خط کو پبلک ڈاکومنٹ نہ بناتے تو بہتر ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسپیکر کے پاس اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔
ایک اور ٹی وی پروگرام میں خالد جاوید خان نے کہا کہ ان کے خیال میں آرٹیکل 95 یہ اجازت دیتا ہے کہ کوئی رکنِ پارلیمنٹ مرضی سے ووٹ ڈال سکتا ہے اور اس رکن کا ووٹ شمار بھی ہوگا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسپیکر منحرف ارکان کے ووٹ خارج نہیں کرسکتا۔