• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں؟ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا کہ عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کس سے استعفا لینے کی بات کررہے ہیں؟۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا چیف جسٹس کا استعفا چاہیے؟ کیا آرمی چیف کا استعفا چاہیے؟ کیا صدر پاکستان کا استعفا چاہیے؟۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص حواس باختہ ہوچکا ہے، اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کے ادارے برباد کرنے پر تُلا ہے، جو وزیراعظم عدم اعتماد کا سامنا کررہا ہو وہ نہ کسی کو ڈسمس کرسکتا ہے نہ استعفا لے سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے عرض ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ارکان قومی اسمبلی کا حق ہے، عمران خان ہار دیکھ کر اپنے اور اپوزیشن کے درمیان سپریم کورٹ کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا چوروں کے دباؤ پر استعفا دے دوں؟ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن انہیں استعفا نہیں دوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت گر بھی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، لڑائی ہونے دیں وقت بتائے گا استعفا کون دے گا؟ ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید