الیکشن کمیشن نے مالاکنڈ میں جلسے پر چیئرمین پیپلزپارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مارچ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے ڈی ایم او آفس مالاکنڈ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو یہ نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم عوام کی طاقت کے ساتھ کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، پارلیمنٹ میں اس کٹھ پتلی کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے۔