• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پارٹی کی سینئر قیادت کو جلسے سے متعلق ٹاسک سونپ دیے،ذرائع پی ٹی آئی

وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے 27 مارچ کے جلسے سے متعلق ٹاسک سونپ دیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 27 مارچ کو  پی ٹی آئی کے جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کرے گی، حماد اظہر  لاہور، پرویز خٹک پشاور سے ریلی کی قیادت کریں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی، صوبائی اسمبلی بھی جلسے میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کی جانب سے پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کو جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کریں گے، فواد چوہدری جہلم، مراد سعید سوات سے ریلی کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔

فرخ حبیب فیصل آباد، علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، پارٹی کارکنان کو 27 مارچ کو جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے کا دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید