• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات


حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات حکومت کی خواہش پر ہوئی، ابھی تک ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، سب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ  سیاسی لوگ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک  ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے  دوران موجود تھے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق اور دیگر شریک تھے۔

وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم رہنماؤں کو پیغام پہنچایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیر سگالی کا پیغام لے کر ایم کیوایم کے پاس گئے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید