• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر بالمعروف جلسہ، تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری کا پیغام

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی ‎امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔

خیال رہے کہ اتوار27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

 اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ ملکر تجدید عہد کریں گے کہ قومی غیرت، ملکی خودمختاری اور خوداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید