• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف تحقیقات کیلیے آئی ایس آئی کو استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر آئی ایس آئی کو ان کے خلاف تحقیقات کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے آئی ایس آئی کو استعمال کیا اور کہا کہ بلاول کے ناشتے اور دھوبی کے بل کی تحقیقات کرو۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ادارے ٹائيگر فورس کی طرح کام کریں، دوسروں کو جانور کہتا ہے اصل میں خود جانور ہے، جنگل کا قانون چاہتا ہے لیکن ہم آپ کو جنگل کے قانون کی اجازت نہیں دیں گے۔


 پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والا اب نیوٹرل سے معافی مانگ رہا ہے اور درخواست کرتا پھر رہا ہے کہ اتحادیوں کو جلسے تک روک کر رکھیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آپ جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ ہم خاتونِ اول کی کرپشن سامنے لائیں گے، ہمیں معلوم ہے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے لیے کہاں پیسا دیا تھا، ہماری کرپشن نہيں ملی تو کہتے ہیں اردو کمزور ہے، پہلے اپنے تین بچوں کو اردو سکھاؤ۔

قومی خبریں سے مزید