• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ


مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، آئین واضح ہے کہ اگر کوئی عمل ہوگا تو کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ تمہیں اسٹبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہوئی، ان کی گود میں جا کر بیٹھے، اسپیکر کو کہہ کر غیر آئینی اقدامات کروا رہے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ نکالا تو خطرناک ہوجاؤں گا، تمہاری خطرناکی ہم نے دیکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ حق ہیں تو جاکر منتیں کیوں کرتے ہیں، ایک طرف حق باطل کی جنگ بنادی، دوسری طرف جا کر لوگوں کی منتیں کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا فنڈ سے پیسہ کھا کر لوگوں کو جمع کیا گیا ہے، تمہاری زبردستیوں کے باوجود ہم نے پنجاب میں تم سے زیادہ ووٹ لیے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ آج وزیر داخلہ منہ ٹیڑھا کر کے کہہ رہے تھے کہ بجٹ کے بعد الیکشن کروانا چاہتے ہیں، اب یہ پوسٹ عدم اعتماد تحریک کیلئے اپنا بیانیہ بنا رہا ہے، ہم تیار ہیں، کروائیں الیکشن، پتہ چل جائے گا کہ کتنے مشہور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید