وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں، نواز شریف نے موٹر وے کے کِک بیگ سے لندن میں فلیٹ خریدا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ ضمیروں کی بولیاں لگانا جمہوریت نہیں، آج جلسے کے عوام نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا تھا کہ زرداری ٹولے نے سندھ کے اسپتال تباہ کردیے، پورا سندھ تباہ کردیا، عمران خان کی قیادت میں چوہے کا شکار کر کے دکھاؤں گا۔
علی زیدی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی 4، 6 وجوہات ہیں، وجہ یہ ہے آج تک پاکستان میں اتنا ٹیکس وصولی نہیں ہوئی، عمران خان نے کشمیر کو عالمی ایشو بنایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد اس لیے لائے کہ عمران خان 9 ڈیمز بنا رہا ہے، یہ تحریک اس لیے لائےکہ خود دار، وفادار لیڈر نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ، اور یہ وہی کہہ سکتا ہے جس کے اثاثے باہر نہیں ہیں۔