• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کیخلاف عدم اعتماد، پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 371 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان کی تعداد 186 اور مسلم لیگ ق کی تعداد 10 ہے، اس طرح یہ تعداد 196 بنتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تعداد 165 ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7، جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 5 ارکان آزاد ہیں۔

 ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے، اس طرح اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 178 ہے۔

اس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ کی کلیدی حیثیت ہے۔

 تحریک عدم اعتماد کامیاب کرنے کے لیے اپوزیشن کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کروا دی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید