• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع


پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کروا دی گئی۔

تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبے کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے، عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔

قرارداد پر رانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد، میاں نصیر احمد کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے سے قبل اپوزیشن نے اس کا ڈرافٹ مکمل کیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید